مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست گجرات میں ایک ہوٹل کی عمارت منہدم ہونے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے علاقے کالو پورہ میں تین منزلہ شگون ہوٹل کی عمارت منہدم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے قریب تعمیراتی کام جاری تھا جس کی وجہ سے ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا اور وہ گر گئی ۔ عمارت سے آٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ جبکہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔
آپ کا تبصرہ